Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے بھی راہیں جدا ہو گئیں؟

انسٹا گرام پر مداحوں فیروز خان کی پروفائل دیکھ کر حیران رہ گئے ۔
شائع 06 ستمبر 2024 07:27pm

شوبز انڈسٹری میں غصے اور مشتعل مزاج کے لئے جانے جانے والے فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے بھی راہیں جدا ہونے کی خبریں سر گرم ہیں ۔

جہاں یہ جوڑی سوشل میڈیا پر سب کی توجہ اپنی رومانوی تصاویر کے سبب حاصل کر رہی تھی وہیں اب فیروز خان نے ایک ایسا قدم اٹھا لیا ہے جو دونوں کی علیحدگی کی خبر کی تصدیق کر رہا ہے۔

’چلو جی ! یہ بھی گئی‘ فیرو ز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش

فیروز خان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سے زینب کو ان فالو کر چکے ہیں جس پر مداح حیران اور پریشان ہیں ۔

سوشل میڈیا صارفین فیروز خان کے اس عمل کو ان کی دوسری اہلیہ سے بھی علیحدگی کی جانب پہلا اشارہ قرار دے رہے ہیں اور یہ ایسے وقت ہوا جب فیروز خان نے بھارتی صحافی فریدون کو دیے گئے انٹرویو میں ایک آپشنز والے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ کہا کہ ’وہ سجل علی کے ہاتھ سے بنی نمکین چائے بھی پی لیں گے‘۔

فیروز خان اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر دوسری اہلیہ کی تصاویر واپس لے آئے

اگرچہ فیروز خان اپنی دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کرچکے ہیں لیکن ان کی بہن حمائمہ کے پاس زینب ابھی بھی فالو لسٹ میں شامل ہیں جو رشتے کی سلامت کی ایک امید معلوم ہورہا ہے۔

اس سے قبل بھی سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اداکار فیروز خان نے اہلیہ کے ساتھ اپنی تمام تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دیں تھیں ۔ جس سے سوشل میڈیا صارف تشویش میں مبتلہ ہو گئے تھے لیکن صارفین کی جانب سے سوالات کے انبار لگنے پر اداکار نے تصوپر واپس پوسٹ کر دیں تھیں ۔