تھائی لینڈ میں افسوسناک واقعہ، اسکول بس میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 25 افراد ہلاک
آگ اس وقت لگی جب بچے اور اساتذہ اسکول بس میں بیٹھ کر دوسرے صوبے میں جارہے تھے، حکام
تھائی لینڈ میں اسکول بس میں آگ لگنے سے بچوں اساتذہ سمیت 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق حکام نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ بینکاک کے مضافات میں پیش آیا اور آگ اس وقت لگی جب بچے اور اساتذہ اسکول بس میں بیٹھ کر دوسرے صوبے میں جارہے تھے۔
متاثرین اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں بتایا گیا کہ اسکول بس میں کل 44 افراد سوار تھے جن میں 38 طالب علم اور 6 اساتذہ شامل تھے۔
حکام کے مطابق حادثے میں 25 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ تھائی وزیر ٹرانسپورٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بس میں سوار بچے اور اساتذہ ایک دورے کے لیے تھانی صوبہ سے دوسرے صوبے کی جانب سفر کررہے تھے جس دوران حادثہ پیش آیا۔
مقبول ترین