Aaj News

ہفتہ, دسمبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخزانہ کی آئی ایم ایف کو معاشی استحکام کے تسلسل کیلئے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی

آئی ایم ایف وفد کی وزیرخزانہ سے ملاقات، 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عمل درآمد کی پیشرفت پر تبادلہ خیال
شائع 12 نومبر 2024 11:23am

آج پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا روز ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی جبکہ حکام وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو معاشی استحکام کے تسلسل کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی کرادی۔

آئی ایم ایف مشن چیف نتھن پورٹر کی قیادت میں وفد وزارت خزانہ پہنچا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ابتدائی ملاقات کی، وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عمل درآمد میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف وفد کو ملکی مجموعی معاشی صورتحال بارے آگاہ کیا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے زیادہ تر اہداف حاصل کر لئے گئے اور پروگرام پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔

حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو معاشی استحکام کے تسلسل کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وفد 15 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

Finance minister

اسلام آباد

IMF

IMF PAKISTAN

Nathan Porter

Muhammad Aurangzeb

IMF DELEGATION

MUHAMMED AURANGZEB

IMF Mission Chief