ٹرمپ نے بائیڈن کی حساس معلومات تک رسائی کا حق ختم کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس ختم کر رہے ہیں، یعنی صدر ٹرمپ کی جانب سے بائیڈن کی حساس معلومات تک رسائی کا حق ختم کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر پیغام لکھا کہ جو بائیڈن کو اب خفیہ معلومات تک رسائی جاری رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ بائیڈن کی سکیورٹی کلیئرنس اور روزانہ کی انٹیلی جنس بریفنگ کو منسوخ کر دے گی، آخر میں انہوں نے اپنے مشہور الفاظ میں لکھا کہ جو بائیڈن، آپ نکال دیے گئے ہیں۔
امریکا میں سابق صدور کو یہ حق حاصل ہوتا ہے وہ عہدے سے مستعفیٰ ہونے کے باجود خفیہ معلومات کی اپ ڈیٹس حاصل کرتے ہیں۔
غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے منصوبے پر جلدی نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ وہی کارروائی کر رہے ہیں جو بائیڈن نے ان کے خلاف کی تھی۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بائیڈن کی یادداشت بہت خراب ہے۔ حساس معلومات کے معاملے میں وہ اپنے بہترین برسوں میں بھی قابل اعتماد نہیں تھے۔
ٹرمپ کے اس بیان پر سابق صدر جو بائیڈن کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
Comments are closed on this story.