کراچی؛ خاتون کی پرواز چھوٹ گئی، ایئرپورٹ عملے کیخلاف تھانے میں شکایت درج
شہری نے معاملے کی شکایت ایئرپورٹ تھانے میں درج کرائی
کراچی جناح ٹرمینل سے امریکہ جانے والی خاتون سےعملے کے نارواسلوک پرخاتون کی پرواز چھوٹ گئی، خاتون شکایات درج کرانے ائیرپورٹ تھانے پہنچ گئی۔
ایئرپورٹ کے عملے کے مبینہ نامناسب رویے پرشہری کریم بخش نے ایئرپورٹ تھانے میں شکایت درج کرائی۔
درخواست گزارنے کہا کہ 15 فروری کو میری بھابھی اور بچے فلائٹ اے کے 603 میں امریکہ جا رہے تھے۔ لاؤنچ پر کہا گیا کہ سامان اوورلوڈ ہے، 85 ہزار ادا کریں، میری بھابھی نے ڈالر دیئے۔
درخواست کا کہنا ہے کہ عملے نے ڈالر لینے سے انکار کر دیا اور پاکستانی روپے میں رقم کا مطالبہ کیا۔ عملے نے میری بھابھی کو ذہنی اذیت دی، جس سے وہ بیہوش ہوگئی اورپرواز بھی چھوٹ گئی۔
درخواست گزار کے مطابق خاتون نويد قمر کی قريبي رشتہ دار بتائی جاتی ہیں۔
karachi airport
مقبول ترین
Comments are closed on this story.