Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

عالمی سیاسی دباؤ ہی نیتن یاہو کو غزہ پر حملے سے روک سکتا ہے، سابق اسرائیلی وزیراعظم

برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا دباؤ کافی نہیں، جتنی ہو سکے سیاسی مذمت جاری رکھیں، سابق اسرائیلی وزیراعظم
شائع 21 مئ 2025 02:06pm

سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ عالمی سیاسی دباؤ ہی نیتن یاہو کو غزہ پر حملے سے روک سکتا ہے۔

بی بی سی ریڈیو 4 کے پروگرام ”ٹُوڈے“ کو دیے گئے انٹرویو میں نیتن یاہو کی حکومت کے ناقد ایہود اولمرٹ کا کہنا تھا کہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا دباؤ کافی نہیں، ممکن ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے رہنما ہی توازن کو بدل سکیں۔

برطانوی اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے اولمرٹ نے کہا کہ جتنی ہو سکے سیاسی مذمت جاری رکھیں لیکن اسرائیلی شہریوں کو اقتصادی پابندیوں کے ذریعے سزا نہ دیں کیونکہ ان میں ایسے لوف بھی شامل ہیں جو جنگ بندی کی خواہش رکھتے ہیں۔

اسرائیلی فوجی زنانہ لباس اور بے گھر فلسطینیوں کے بھیس میں غزہ میں داخل

یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت معطل کر دی تھی، اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے مغربی کنارے کے آبادکاروں پر نئی پابندیاں عائد کیں۔

غزہ میں ملٹری آپریشن پربرطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو سخت اقدامات کی دھمکی

برطانیہ نے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر غزہ کی صورتحال کی مذمت بھی کی اور مزید امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

Benjamin Netanyahu

internationl pressure

former israeli prime minister