Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

’پاکستانی شہری محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کریں،‘ ٹریول ایڈوائزری جاری

حکومت پاکستان نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
شائع 14 جون 2025 10:40pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت پاکستان نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی اور ہدایت کی ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کریں۔

حکومت پاکستان نے اسرائیلی حملوں کے تناظر میں اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے محدود مدت کے لیے ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کے حوالے سے حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پہلے ہی ضروری اقدامات اور انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ سفارتی مشنز یا وزارت خارجہ سے رابطہ کریں۔