Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی

قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی
شائع 16 جون 2025 08:24pm

ملائیشیا میں جاری نیشنز ہاکی کپ کے ایک سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے جاپان کو 2-3 سے شکست دے دی۔

جاپان کے خلاف میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے علی غضنفر نے پہلے کوارٹر میں گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ تیسرے کوارٹر میں رانا وحید نے ایک اور گول داغ کر پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

فیصلہ کن لمحہ چوتھے کوارٹر میں آیا جب صفیان خان نے اپنے شاندار گول سے میچ کو پاکستان کے نام کر دیا۔

دوسری جانب جاپان نے پہلے کوارٹر میں ہی دونوں گول اسکور کیے تاہم، جاپان کی ٹیم باقی کوارٹروں میں واپسی نہ کرسکی اور پاکستان نے میچ اپنے نام کر لیا۔

ایونٹ میں قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔