Aaj News

بدھ, جولائ 16, 2025  
20 Muharram 1447  

مودی سرکار نے تعلیم دشمنی کرتے ہوئے غریب بچوں کا مستقبل تاریک کر دیا

مودی حکومت نے 5 ہزارسے زائد سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رپورٹ
شائع 23 جون 2025 12:38pm

مودی حکومت اب تعلیم دشمنی پر اتر آئی، بھارت کی کئی ریاستوں میں اسکول بند ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے تعلیم دشمنی کرتے ہوئے غریب بچوں کا مستقبل تاریک کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں سکولز بی جے پی حکومت کے نشانے پر ہیں۔ مودی حکومت نے 5 ہزارسے زائد سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد غریب بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

مودی سرکار نے اڈانی گروپ کو نوازنے کیلئے قومی سلامتی کے اصول بھلا دیے

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی سرکار 5 ہزارسے زائد سکول بند کرنے جارہی ہے۔

این ڈی نیوز کے مطابق بی جے پی نے بڑی تعداد میں آٹھویں جماعت تک کے سرکاری اسکولز بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

مودی سرکار کا اخلاقی دیوالیہ پن، معصوم بچے شکار

مودی سرکار کے اس تعلیم دشمنی عمل پر اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ بی جے پی جماعت بچوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔

Narendra Modi

ModiExposed

Modi's Hypocracy

school closed in india