بنوں میں آپریشن، انتہائی 2 مطلوب رنگ لیڈر سمیت 16 دہشت گرد ہلاک
پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید
بنوں میں پاک فوج، خیبرپختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 2 اہم خوارجی سرغنوں سمیت 16 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 2 اہم خوارجی کمانڈروں سمیت 16 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید بھی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جارہی ہیں۔
مقبول ترین















