فیصل رضا عابدی کو پٹیل پاڑہ میں فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیاگیا،پولیس

اپ ڈیٹ 05 نومبر 2016 10:19am
Image result for faisal raza abidi فائل فوٹو

کراچی:کراچی پولیس نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی گرفتاری ظاہرکردی ہے،فیصل رضا عابدی کو گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ایس پی جمشید کوارٹرزکے مطابق سولجر بازار انویسٹی گیشن پولیس نے پٹیل پاڑہ واقعے میں  فیصل رضا عابدی کی گرفتاری ظاہر کردی ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روزپٹیل پاڑہ کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے تبلیغی جماعت کے دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

 پولیس کا کہنا ہے فیصل رضا عابدی کے گھر سے ملنے والے اسلحے کی بھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ،انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  فیصل رضا عابدی کو گذشتہ رات نیو رضویہ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا تھا،کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔