پانامہ لیکس سے متعلق جو بھی فیصلہ آیا، اسے تسلیم کریں گے، خواجہ سعد رفیق
فائل فوٹوکراچی: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس سے متعلق جو بھی عدالتی فیصلہ آیا ، اسے تسلیم کرنا ہوگا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بطور سیاسی کارکن سمجھتا ہوں کہ یوسف رضا گیلانی سے زیادتی ہوئی تھی ، مگر پیپلز پارٹی نے عدالتی فیصلہ تسلیم کیا تھا ، پانامہ کیس میں جو بھی عدالتی فیصلہ آیا ، تسلیم کریں گے ۔
وزیر ریلوے نے ریتی لین کے علاقے میں گریڈ سوئم اور چہارم کے ریلوے ملازمین کے لیے رہائشی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، اس منصوبے کے تحت 48 فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے ۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کی زیر ملکیت 260 ایکٹر اراضی کراچی سرکلر ریلوے کے لیے سندھ حکومت کو دینے کے لیے تیار ہیں ۔ غریب قابضین کو بے گھر کرنا مقصد نہیں ، صرف بڑے مرغوں پر ہاتھ ڈالیں گے، غریبوں کو ہٹانا ضروری ہوا تو متبادل رہائش فراہم کریں گے ۔
سعد رفیق نے کہا کہ فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان نے بانی ایم کیو ایم سے اظہار لاتعلقی کرکے ہمت کا ثبوت دیا ، انہیں تسلیم کرنا چاہئے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔