پانامہ لیکس کیس،ایاز صادق کا نکتہ چینی سے گریز کا مشورہ
File Photoاسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نکتہ چینی اور دباؤ ڈالنے کی بجائے پانامہ کا معاملہ سپریم کورٹ کو حل کرنے دیا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنی شادی کا معاملہ بہنوں کے سپرد کر کے اچھا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے خود کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے۔ پارٹی میں متبادل وزیراعظم کی کوئی بات نہیں چل رہی پانامہ لیکس کے حوالے سے معاملہ سپریم کورٹ کو حل کرنے دیا جائے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہناتھا کہ کچھ لوگ بلا وجہ عدلیہ پر دباؤ نہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ ٹی آر اوز اپوزشن کی وجہ سے نہ بن سکے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وہ خوش شکل اور اچھے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ شادی کے لئے اچھے رشتوں کی کمی نہیں ہو گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ شادی کے حوالے سے بلاول درست فیصلہ کریں گے۔ اچھی بات ہے کہ اگر وہ بہنوں اور خاندان کے بزرگوں کی مرضی کا بھی خیال کریں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔