ملک بھر میں 'سپرمون' دیکھا جارہا ہے

اپ ڈیٹ 14 نومبر 2016 03:07pm
File Photo File Photo

کراچی :ملک بھر میں سپرمون اب دیکھا جارہا ہے ، آخری دفعہ سپر مون انیس سو اڑتالیس میں دیکھا گیا تھا ۔

سپرمون اٹھارہ سال بعد دوبارہ دیکھا جاسکے اور یہ  دوہزار چونتیس میں نظر آئے گا۔چاند زمین سے قریب اور نمایاں ہونے کی وجہ سے سپر مون کہلاتا ہے۔

برطانیہ میں محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کے زمین کے قریب ہونے کے وقت مطلع ابر آلود ہوگا، لہذا وہاں پر اسکے دیکھے جانے کے امکانات کم ہیں۔

واضح رہے کہ چاند ستائیس دن کا یہ چکر چاند زمین کے گرد بیضوی مدار میں کاٹتا ہےجبکہ چاند کا ہماری زمین سے فاصلہ کسی ایک حد کا اور مستقل نہیں ہے بلکہ یہ اس کے مدار کے حساب سے بدلتا رہتا ہے۔ لیکن اس غیر متوازی مدار کے علاوہ زمین کی سورج کے گرد گردش بھی مزید تبدیلیوں کا باعث بنتی ہے۔

تحقیق کے مطابق چاند کی زمین سے اس قربت کا کوئی وقتِ مقررہ نہیں ہے۔لیکن جب بھی چاند کی قربت اور پورے چاند کے اوقات ایک ساتھ آ جاتے ہیں تو یہ ’سپر مون‘ کہلاتا ہے۔

http://www.dailymotion.com/video/x51yanf