پاناما لیکس: مریم نوازنےمخالفین کے شواہد کو مسترد شدہ قرار دے دیا
فائل فوٹواسلام آباد: وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے پاناما لیکس سے متعلق مخالفین کے شواہد کو مسترد شدہ قرار دے دیا۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید نے جو اضافی شواہد جمع کرائے ہیں۔ وہ ایک صحافی کی کتاب سے اقتباس ہیں۔ جنہیں پہلے ہی مسترد کیا جاچکا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ من گھڑت باتوں کو دوبارہ شواہد بناکرعدالت میں جمع کرایا گیا۔
مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ الزام لگانے والوں اور شور مچانے والوں کو شہادت کے لئے کیا صرف یہی کتاب ملی تھی؟
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔