سانحہ شاہ نورانی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

شائع 15 نومبر 2016 06:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سانحہ شاہ نورانی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبائی وزیرداخلہ نے درگاہ شاہ نورانی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

نواب ثنااللہ زہری نے سانحہ کی تحقیقات کیلئے  ڈپٹی کمشنر خضدارکی سربراہ میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو صوبے میں تمام درگاہوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی،ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی پلان کا ازسرنوجائزہ لیا جائے۔