شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پرآج سندھ بھر میں عام تعطیل

شائع 15 نومبر 2016 06:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر آج سندھ بھر میں عام تعطیل ہے ۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز آج ہو رہا ہے،حکومت سندھ کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان پر اسکول ، کالجز اور جامعات بند ہیں۔

ادھر وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کوبھٹ شاہ میں عرس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  شاہ عبدالطیف بھٹائی کی روحانی شاعری میں موجود انسانی اخوت اوربھائی چارے کا درس عالمی امن کے لئے انتہائی اہم ثابت ہو سکتا ہے۔