عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا مشاورتی اجلاس آج متوقع

اپ ڈیٹ 15 نومبر 2016 08:38am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں پارٹی قیادت کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج بنی گالہ میں پارٹی قیادت کا  اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا،آج ہونے والےاجلاس میں ترک صدرکی آمد پرمشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں وائس چئیرمین  شاہ محمود قریشی ترک سفیرسے ہونے والی ملاقات سے متعلق قیادت کو بریفنگ دیں گے جبکہ ترک صدر رجب طیب اردگان کی پاکستان آمد اورپارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب پر تبادلہ خیال کیا جائے گااجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ترکی کے سفیر نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا تھا کہ ترک صدر کیلئے منعقد کئے جانے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

http://www.dailymotion.com/video/x522k6k