عدالت کا شیخ رشید کو سیاست کے بجائے وکالت کرنے کا مشورہ
فائل فوٹواسلام آباد:عدالت نےشیخ رشید کو سیاست کے بجائے وکالت کرنے کا مشورہ دے دیا۔
پاناما کیس کے معاملے میں جب شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے تو انہیں سیاست کی بجائے وکالت کرنے کا مشورہ دے دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے عدالت کے ان ریمارکس پر خوشی کا اظہار کیا۔
دوسری طرف خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ شیخ رشید نے عدالت کی اس بات کا غلط مطلب نکالا ہے،دراصل میں عدالت نے انہیں بالکل فارغ قرار دیا ہے۔
خواجہ سعید رفیق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کا حال یہ ہے کہ ان کی کال پر صرف 4 افراد ان کے ساتھ تھے۔
http://www.dailymotion.com/video/x522kcn
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔