آرمی چیف آج شمالی و جنوبی وزیرستان میں دن گزاریں گے

شائع 15 نومبر 2016 07:45am
فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی:آپریشن ضرب عضب کے حتمی مراحل کا جائزہ لینے کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج  شمالی و جنوبی وزیرستان میں جوانوں کیساتھ دن گزاریں گے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ،آرمی چیف مقامی قبائل نے دورے کی دعوت پروزیرستان جا رہےہیں،وہ وزیرستان میں اہم ترقیاتی منصوبوں کابھی افتتاح کریں گے۔

اس موقع پرآرمی چیف پاک فوج کے جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے،دورہ کے دوران آرمی چیف کو شمالی وجنوبی وزیرستان کی موجودہ صورتحال پربریفنگ بھی دی جائے گی۔