پاناما پیپرزکیس:وزیراعظم اور بچوں کے دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع
فائل فوٹواسلام آباد:پاناما پیپرزکیس میں وزیراعظم نوازشریف اوران کے بچوں نے دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے ہیں ۔
وزیراعظم نوازشریف ، حسین ، حسن اور مریم صفدرکی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے 397 صفحات پر مشتمل دستاویزات میں وزیراعظم نے ٹیکس ادائیگی ، زمین اورفیکٹریوں سے متعلق تفصیلات دیں ،اس کےساتھ ساتھ زمینوں کے انتقال نامے اور سال 2011سے اب تک ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات بھی دی گئیں ۔
دستاویزات کے مطابق، کوومبرگروپ،نیسکول لمیٹڈ،نیلسن لمیٹڈ کے بینی فشری حسین نوازاورمریم صفدرٹرسٹی ہیں ،ٹرسٹی کا یہ معاہدہ 2فروری 2006میں طے پایا ،ہارورڈ کینیڈی لا فرم نے ٹرسٹ ڈیڈ کے اصل ہونےکی تصدیق کی ہےجو کسی بھی برطانوی عدالت میں قابل قبول ہے ۔
تحریک انصاف نے 686صفحات پرمشتمل ثبوت گزشتہ روزسپریم کورٹ میں جمع کرائے ، شریف خاندان کے بینک اکاونٹس ، قرضوں کی تفصیلات ، حوالے سے بھیجے والے والی رقوم ، جائیدادوں اورکمپنوں کی تفصیلات دی گئی ۔
شیخ رشید نے بھی 600 صفحات پر مشتمل ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرائے۔
http://www.dailymotion.com/video/x522klc
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔