پشاور:چہلم امام حسین ،16نومبر کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

اپ ڈیٹ 15 نومبر 2016 10:25am
موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی صرف ایک دن کیلئے ہوگی - فائل فوٹو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی صرف ایک دن کیلئے ہوگی - فائل فوٹو

پشاور:ضلعی حکومت پشاور نے چہلم امام حسین کے سلسلے میں 16نومبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

چہلم امام حسین 21 نومبر کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائےگا،اس سلسلے میں ملک بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ پشاورنے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 نومبر کے بجائے 16 نومبر کو دفعہ 144 نافذ کردی،جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی صرف ایک دن کیلئے ہوگی۔