پاک، بھارت کشیدگی، اقوام متحدہ کا تشویش کا اظہار
File Photoنیویارک :اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ڈپٹی ترجمان فرحان حق کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے۔
اقوام متحدہ کے ڈپٹی ترجمان فرحان حق سے بریفنگ کے دوران سوال کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر حالات کشیدہ ہیں اس پر کیا کہیں گے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے۔
اس سے قبل بھی اقوام متحدہ متعدد بار پاکستان اور بھارت کے مسائل آپس میں حل کرنے پر زور دیتا رہا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔