ترک صدر کے اعزاز میں پارلیمنٹ کااجلاس، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار

شائع 15 نومبر 2016 02:31pm
File Photo File Photo

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت سے متعلق ترک سفیر کا مشورہ مسترد کرتے ہوئے اسکی وجہ وزیراعظم کو قراردیدیا ۔

بنی گالہ میں کپتان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں  ترک صدرکے اعزازمیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے کیلئےمشورے پرغور کیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ پانامہ کیس کی وجہ سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت مناسب نہیں ۔

اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھاکہ انہیں ترکی کا بہت احترام ہے لیکن  سیاسی حالات ایسے نہیں کہ پانامہ کیس کے فیصلے سے پہلے پارلیمنٹ جائیں۔

پانامہ مقدمہ سے متعلق تازہ سماعت سے متعلق کپتان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ والوں کی کہانی اب دبئی سے قطر پہنچ گئی ہے، ایک جھوٹ چھپانے کیلئے دوسرا جھوٹ آرہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پانامہ ایشو پرعوام کومتحرک کردیا ۔ مقدمہ عدالت پہنچادیا، تحریک انصاف نے اپنا کام کردیا، اب جوفیصلہ ہوگا قبول کریں گے۔