عمران خان انوکھے لاڈلے ہیں، سعد رفیق

شائع 15 نومبر 2016 02:39pm
File Photo File Photo

اسلام آباد میں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ کھیل پہلی بار نہیں کھیلا۔ تحریک انصاف نے کشمیر کاز پر بلائے گئے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔

سعد رفیق نے کہا کہ سی پیک میں تاخیر عمران خان کی وجہ سے ہوئی۔ انہوں نے ہی پاکستان میں سرمایہ کاری میں رکاوٹ پیدا کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان پاکستانی سیاست کے انوکھے لاڈلے بنے ہوئے ہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ انوکھا لاڈلا جو کہتا جائے، ہم مانتے جائیں۔

اس موقعے پر بات کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ سیاست سمجھداری کا کام ہے جو عمران خان کے بس کی بات نہیں ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف پہلے اپنی فکر کریں۔

انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا نام پانامہ لیکس میں نام نہیں ہے۔ وزیراعظم کے بچوں نے تمام ثبوت عدالت میں رکھ دیئے ہیں۔ سپریم کورٹ میں ہر سوال کا جواب دیں گے۔  عمران خان کی جانب سے پانامہ پیپرز کے نام پر بہت دھمال ڈالا گیا۔