اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے
File Photoاسلام آباد: اسلام آباد،پشاور سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے، شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سےباہرنکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکزکےمطابق پشاور،نوشہرہ ، چارسدہ ، مردان ، سوات، دیر ، شانگلہ ، مالاکنڈ ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ،ہری پور، بٹگرام اور چترال سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع، خیبر ایجنسی اور مہمند ایجنسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت پانچ عشاریہ چار ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی ایک سواناسی ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کےباعث شہری خوف زدہ ہوکرکلمہ طیبہ کا ورد کرتےہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔