آرمی چیف راحیل شریف کا وزیرستان کا دورہ

شائع 15 نومبر 2016 06:15pm

File Photo File Photo

پشاور:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیرستان کی دونوں ایجنسیوں کا دورہ کرکے نقل مکانی کرنے والے تمام متاثرین کو آئندہ ماہ میں مکمل بحال کرنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے علاقے میں افغانستان کیلئے مرکزی تجارتی راہداری کو مکمل فعال کرنے کا افتتاح بھی کیا۔

آرمی چیف نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا، وہ جنوبی وزیرستان جگ ملائی علاقے میں آرمی پبلک سکول بھی گئے۔ آرمی چیف کو دورے کے دوران علاقے میں جاری آپریشنز، بے گھر افراد کی واپسی اور ترقیاتی امور پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقعے پر قبائلی جرگے سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی بدولت اپنی سرزمین سے دہشت گردی مکمل خاتمے کے قریب ہیں، فوج اور حکومت فاٹا کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں، ہمیں آئندہ نسلوں کو محفوظ اور خوشحال مسقبل دینا چاہیتے ہیں۔