وسیم اختر کی آخری مقدمے میں بھی ضمانت،آج شام رہائی کا امکان
فائل فوٹوکراچی:میئر کراچی وسیم اختر کی آخری مقدمے میں بھی ضمانت ہوگئی آج شام ان کی رہائی کا امکان ہے۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میئرکراچی وسیم اختراورسابق رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کی 5،5لاکھ روپے کی درخواست ضمانت منظورکرلی ۔
وسیم اخترکیخلاف اشتعال انگیزتقاریرمیں سہولت کاری کے 38 مقدمات ہیں ،ضمانت منظورہونے پر وسیم اخترنے پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادرپٹیل کومبارکباد دی ۔
عبدالقادرپٹیل کا کہنا تھا کہ انصاف کی گھڑی سب کیلئے خوشی کا وقت ہوتی ہے سیاست میں سب کوجیل کا تجربہ ہونا چاہیے۔
اس موقع پروسیم اخترکی اہلیہ نائلہ وسیم نے کہا آج بہت بڑی خوشی کا دن ہے۔
واضح رہے کہ وسیم اخترکی آخری مقدمے میں ضمانت منظورہونے پرآج شام تک ان کی رہائی متوقع ہے ۔
ایم کیوایم کے عارضی مرکزپی آئی بی کالونی میں بھی ان کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔