فوج روایتی یا غیر روایتی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، راحیل شریف
File Photoبہاولپور:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دشمنوں سے نمٹنا جانتے ہیں ، خطرہ روایتی ہو یا غیر روایتی ہر طرح سے تیار ہیں۔
پاک فوج کی بہاولپور میں منعقدہ "رعد البرق" مشقوں کے کامیاب اختتام پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے ساتھ گھل مل گئے، آرمی چیف کو اپنے درمیان دیکھ کر جوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔
اس موقعے پر سپہ سالار نے جوانوں کے جذبے کو سراہا اور غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں، مادر وطن کے دشمنوں سے نمٹنا جانتے ہیں، خطرہ روایتی ہو یا غیر روایتی ہر طرح سے تیار ہیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ رعد البرق مشقوں نے ثابت کر دیا کسی صورت دشمن سے غافل نہیں، مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کو پوری طرح تیار ہے، دہشت گردی کو نیست و نابود کر دیا ، آئندہ نسلوں کو بہتر اور محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں۔
راحیل شریف کا مزید کہنا تھا کہ اب آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو مستحکم کر رہے ہیں، شہیدوں کے امین ہیں، خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جوانوں سے والہانہ محبت کا اظہار کیا اور انہیں تاکید کی کہ عوام کی خدمت اور مدد کو اپنا شعار بنائیں۔
http://www.dailymotion.com/video/x52a9xe















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔