پارلیمنٹ کے اجلاس کا پی ٹی آئی کا بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر قرار
File Photoاسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان کے اعزاز میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پی ٹی آئی کا بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے۔
اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کا شرکت نہ کرنا سمجھ سے بالاترہے۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ سیاستدان مودی سے مل سکتے ہیں تو ترک صدرسے کیوں نہیں، خورشید شاہ نے پاک ترک اسکولزکے اساتذہ کی ملک بدری کا فیصلہ واپس لینےکا مطالبہ کیا۔
پاک ترک اسکول سسٹم کے عملے کی واپسی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت ترک اساتذہ کو ملک بدر نہ کرے، سیاست اور تعلیم کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔