آخرکارباجی راﺅ نے دل والوں کوہرادیا
ممبئی:بولی وڈ میں جب سے دل والے اور باجی راﺅ ریلیز ہوئیں ہیں ہر طرف ان کے ہی چرچے ہیں، خبروں کے مطابق ابھی تک بزنس کے لحاظ سے دل والے اوپرتھی لیکن اب خبر آئی ہے کہ باجی راﺅ نے دل والوں کو مات دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق باجی راﺅ نے باکس آفس پر ایک سو باسٹھ کروڑ کا بزنس کرکے تہلکہ مچادیاجبکہ دل والے کابزنس ایک سو اکتالیس کروڑ رہا۔
فلم کی ریلیز کے پہلے دن سے ہی یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دل والے کی کامیابی کی بڑی وجہ فلم کے مرکزی کردار شاہ رخ اور کا جول ہیں جنہیں طویل عرصے بعد ایک بار پھر ساتھ دیکھنے کے لئے لوگ بے تاب تھے،لیکن کہانی اور اداکاری کے لحاظ سے باجی راﺅ مستانی دل والے سے کہیں بہتر تھی۔
واضح رہے کہ دل والے کے ہدایت کار روہت شیٹھی ہیں جبکہ مرکزی کردار وں میں شاہ رخ ،کاجول،ورون دھون اور کیرتی سونن شامل ہیں۔
باجی راﺅ مستانی کے ہدایت کار سنجے لیلہٰ بھنسالی ہیں اور مرکزی کردار رنویر سنگھ،دیپیکا پاڈوکون اور پریانکا چوپڑا نے نبھائے ہیں۔
Comments are closed on this story.