نیدرلینڈ: گیرٹ وائلڈرز کی پارٹی کو شکست
نیدرلینڈز کے حالیہ انتخابات میں اعتدال پسند پارٹی ڈیموکریٹس 66 گستاخانہ خاکوں کے حامی گیرٹ وائلڈرز کی فریڈم پارٹی کو شکست دے دی۔ جس کے بعد ڈی 66 پارٹی کے نوجوان رہنما روب جیتن ملک کے کم عمر ترین وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ جیت کے بعد جیتن نے کہا کہ عوام نے نفرت، منفی سیاست اور انتہا پسندی کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ نتیجہ یورپ میں دائیں بازو کی سیاست کے زوال کی علامت ہے۔
Read Comments