تھائی لینڈ: ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب رنگا رنگ مناظر کے ساتھ راجامنگالا نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔ تقریب میں کھلاڑیوں کا دلکش مارچ پاسٹ ہوا جب کہ مختلف ممالک کے دستوں نے روایتی لباس میں شرکت کر کے شائقین کی توجہ حاصل کی۔ تقریب میں تھائی لینڈ کی ثقافت اور موسیقی پر مشتمل خصوصی پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں۔ اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ ہزاروں کھلاڑی مختلف ایونٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
Read Comments