Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:احتساب عدالت نےمحکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کےمعاملے پرشرجیل میمن سمیت 3ملزمان کے ایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
قومی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے سابق صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن،الطاف حسین اورانیتا بلوچ کو 3 دسمبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملزم یوسف کابورو،ذوالفقارشلوانی، انعام اکبر،سارنگ لطیف سمیت محکمہ اطلاعات کے 13افسران عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دیں۔
ملزمان پر3 دسمبرکو فردجرم عائد کی جائے گی،واضح رہے کہ ملزمان پر محکمے میں پانچ ارب 76کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام عائد ہے ۔