Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے نومنتخب میئر وسیم اختر کیخلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے اور انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مئیر کیخلاف بانی ایم کیوایم کی خواتین سے متعلق تقریرمیں سہولت کاری کی درخواست دائرکی گئی تھی جس میں وسیم اختر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔
سماعت کے موقع پرکمرہ عدالت میں وسیم اخترکے وکیل نے بتایا اس مقدمہ میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ،مقدمہ،26 فروری 2016 کودرج کیا گیا، اسی مقدمے میں خواجہ اظہارالحسن کو گرفتار کیا گیا پھر رہا کردیا گیا۔
بانی ایم کیوایم کی تقریر کے موقع پر وسیم اختر جائے وقوعہ پرنہیں تھےجبکہ مدعی مقدمہ نے تقریر کی ویڈیو انٹرنیٹ پردیکھی اس کو اتنی معلومات کہاں سے حاصل ہوئیں۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مجھ پر ایک ہی وقت میں ایک ہی معاملہ کی دو ایف آئی آر درج کی گئیں۔ ان لوگوں نے عدلیہ کو مذاق بنا رکھا ہے۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے مچلکوں کے عو ض ضمانت منظور کرلی ۔
واضح رہے کہ وسیم اختر کیخلاف اشتعال انگیزتقریرمیں سہولت کاری کے 39 مقدمات درج تھے،جن میں سے 38میں ان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے،جبکہ سانحہ 12مئی کے 4مقدمات میں ضمانت حاصل کرچکے ہیں ۔
اس کے علاوہ ان کیخلاف دہشت گردوں کے علاج میں ڈاکٹرعاصم کیس کا مقدمہ زیرسماعت ہے جس کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی آج ہی ہونی ہے ۔