Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت کے دو ہیلی کاپٹروں نے ایک سال میں 172 پروازوں میں10 کروڑ 86لاکھ روپے کا ایندھن پھونک ڈالا، سب سے زیادہ ہیلی کاپٹر گورنر خیبرپختونخوا نے استعمال کئے۔
تفصیلات کے مطابق فضائی دوروں سے ہر ماہ ایک کروڑ روپے کا ایندھن خرچ ہو جاتا ہے،آج نیوز کی درخواست پرآرٹی آئی کمیشن نے پختونخوا حکومت کے زیراستعمال دو ہیلی کاپٹرز کی پروازکی تفصیلات فراہم کردیں۔
ان معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹروں نے ایک سال میں 172 پروازیں کیں،جن میں 10 کروڑ 86 لاکھ 4 ہزار 283 روپے کا ایندھن استعمال ہوا۔
اس کے علاوہ مرمت پر 8 کروڑ 11 لاکھ 51 ہزار کے اخراجات آئے،91 پروازیں گورنر، 21 وزیر اعلیٰ نے استعمال کیں۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 31 بار ہیلی کاپٹر استعمال کیا،جبکہ ا سپیکر اسد قیصر اور وزیر اعلیٰ کے مشیروں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے،صوبائی وزراء، آئی جی پی خیبر پختونخوا اور گورنر کے اسٹاف نے بھی ہواؤں کی سیر کی۔