Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج معالجے کے مقدمے میں سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین، میئرکراچی وسیم اختر،پی ایس پی کے رہنما انیس قائمخانی ، ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی اورپاسبان کے عثمان معظم پرفرد جرم عائد کردی۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کے ہسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین،رؤف صدیقی ، میئرکراچی وسیم اختر،انیس قائم خانی ،قادر پٹیل اورعثمان معظم کو پیش کیا گیا۔عدالت نے فرد جرم پڑھ کرسنائی جس پر ڈاکٹر عاصم نے عدالت میں کہا کہ مجھے فرد جرم پڑھنے کے لئے کچھ منٹ کا وقت دیا جائے۔
عدالت نے مزید کہا کہ آپ پر جو الزام ہے وہ مانیں گے یا نہیں۔جواب میں ڈاکٹر عاصم نے فرد جرم ماننے سے انکار کردیا۔
عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر سماعت سولہ نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ اور گواہان کو طلب کرلیا۔