قومی سلامتی پر متنازعہ خبر، پرویز رشید کیخلاف انکوائری کی تردید

شائع 05 نومبر 2016 02:17pm

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف  کو خبر لیک ہونے کے معاملے کی انکوائری کمیٹی کے لئے نام ارسال کردیئے گئے تاہم سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کیخلاف انکوائری کی تردید کردی گئی ۔

اسلام آبا دمیں پریس  کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا کہ خبر لیک ہونے کے معاملہ کی انکوائری کمیٹی کے نام وزیراعظم کو پیش کردیے گئے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ کمیٹی کے سربراہ میں ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج جبکہ حساس ادارے کے افسران بھی شامل ہیں ،کمیٹی کے افسروں کی ایمانداری ،اخلاص پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکے گا۔

چوہدری نثارنے دوروزمیں کمیٹی کے قیام اورکام کے آغازکا عندیہ دیا اورکہاکہ پرویزرشید کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہورہی ہیں بلکہ حساس اورجھوٹی خبرافشاء ہونے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی کے سوال پرچوہدری نثارنے کہاکہ اس معاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہیے پارلیمنٹ کی انکوائری کمیٹی نہیں بن سکتی، یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے بچوں کا کھیل نہیں۔

Read Comments