Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

وزیرخارجہ آج سیکریٹری جنرل یو این کو کشمیر کی صورتحال سےآگاہ کریں گے

شائع 24 اگست 2019 11:20am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی بھارتی بربریت کے معاملے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  آج شام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کو مقبوضہ وادی کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف پاکستان نے کوششیں تیز کردیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  انتونیو گوتیرس کے مابین  ٹیلی فونک رابط آج   شام 6 بجے ہو گا ۔

ٹیلیفونک رابطے میں وزیرخارجہ یواین   سیکریٹری جنرل  کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور امن و امان کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل ان دنوں فرانس کے دورے پر ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی فرانس میں موجود ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div