Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

اپ ڈیٹ 26 اگست 2019 12:55pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے،وزیراعظم کا خطاب شام 5:30 بجے نشر ہوگا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم  عمران خان آج مسئلہ کشمیر سے متعلق قوم سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم کا خطاب شام 5:30 بجے نشر کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قوم کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے اقدامات اور اس کے نتیجے میں خطے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر قوم کو آگاہ کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم میں اجاگر کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div