Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کو فون، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2019 06:39am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کرکے تیل تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

 سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پررابطہ کیااورسعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کی جبکہ دونوں رہنماؤں میں سعودی عرب میں حالیہ تخریب کاری کے واقعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  پاکستان سعودی عرب کےساتھ کھڑا ہے، سعودی عرب کے امن اور عالمی معیشت کو نشانہ بنانےکی ہر کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حملے سے نہ صرف تنصیبات کو نقصان پہنچا بلکہ تیل کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے ۔

عمران خان نے ایسے حملوں کے ذریعے خطے میں پر امن ماحول کو متاثرکرنے کی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔

عمران خان نے سعودی عوام سے یکجہتی کا اظہار اور سعودی سلامتی و علاقائی خود مختاری کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div