Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

رہنماؤں کی گرفتاری، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2019 07:16am
فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں حذب اختلاف نے خورشید شاہ کی گرفتاری اور وفاقی وزیر مراد سعید کی بات کا جواب دینے کیلئے وقت نہ ملنے پر اسپیکر ڈائس کا گھیراو کیا اور بھر پور احتجاج کیا۔

 قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر ہی پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کی گرفتاری پر نکتہ اعتراض پیش کیا ۔

پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نہیں ہو گا کہ بھیڑ بکریوں کی طرح ارکان کو گرفتار کر لیا جائے،اپوزیشن اراکین نے ایوان میں نعرے بھی لگائے۔

راجہ پرویزاشرف نے کہاکہ پارلیمینٹیرینزکی تضحٰک کرنےکیلئے گرفتاریاں کی جارہی ہیں ثبوت پرگرفتار کرنے پر اعتراض نہیں تاہم تفتیش کیلئے گرفتاری قبول نہیں۔

نوید قمرنے کہا کہ مہنگائی اوردیگربحران اپوزیشن کی گرفتاریوں سے چھپائے جارہے ہیں اپوزیشن اراکین نے شیم شیم کے نعرے بھی لگائے۔

 خواجہ آصف نے بھی حکومت کواڑے ہاتھوں لیا بولے ساتھیوں کی جڑیں کاٹتے اور اداروں کا آلہ کاربننے سے جمہوریت کا نقصان ہوتا ہے، اسپیکرکا منصب تمام اراکین کا محافظ ہونا چاہیے ،خدانخواستہ کل یہ وقت اپ پر آیا تو دفاع کریں گے۔

 جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود نے وزیراعظم کا دورہ امریکا اقتدارکی طولت کیلئے قراردیا ۔

ڈپٹی اسپیکرکی جانب سے مزید مہلت نہ ملنے پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے اسپیکرڈائس کا گھیراؤکیا ڈپٹی اسپیکر احتجاج سے دباؤ میں نہ آنے کے موقف پر ڈٹے رہے۔

 اجلاس جاری تھاکہ ثمینہ مطلوب نے کورم کی نشاندہی کردی ، مطلوبہ تعداد نہ ہونے پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div