Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

فضل الرحمان نے گرفتاری والا کام کیا تو گرفتار کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2019 07:22am
فائل فوٹو

کوئٹہ :وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر مولانا فضل الرحمان اسلام آباد دھرنا نہیں دیں گے،نواز شریف سمیت کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی ان کو نیب نے گرفتار کیا ہے اور نیب کو بارگین کا اپنا طریقہ ہے ۔

 کوئٹہ میں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد دھرنا نہیں دیں گے،مولا ناکشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں،اپوزیشن حکومت کو کوئی ٹف ٹائم نہیں دےسکتی۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ حکومت کی کسی سے ڈیل نہیں،دھرنا دینامولانا  فضل الرحمان کا حق ہے لیکن کوئی قانون ہاتھ میں نہ لیں۔بلوچستان سمیت ملک کاامن وامان کا اچھا ہے ،بلوچستان میں حالات روز بروز بہتر ہورہے ہیں،عوام قیام امن سے مطمئن ہیں۔

نواز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے اعجازشاہ  نے کہا کہ میاں نواز شریف کی گرفتاری یا ان کو ڈیل دینے سے حکومت کا تعلق نہیں،ان کو نیب نے گرفتار کیا ہے اورنیب کے بارگین کرنے کا اپنا طریقہ کار ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ کوئٹہ سیف سٹی منصوبہ جل مکمل ہوگا ،بلوچستان حکومت سے اتحادیوں کی کوئی ناراضگی نہیں،اختلاف رائے تو گھر میں بھی ہوتا ہے ،خورشید شاہ کی گرفتاری سے کوئی سیاسی ہلچل نہیں ہوگی،اگر کوئی غلط کام کرے تو کیا اسے کچھ نہ کہا جائے ۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ بلوچستان کےمسائل سے باخبر ہوں ،ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،آج کل کےزمانے میں دشمن ملک وہاں کے لوگوں کو استعمال کرتا ہے ،میڈیا عوام اور معاشرے کو بھارت کی کارستانیوں سے متعلق آگاہ کرے ۔

اعجاز نے کہا کہ محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے پر فورسز کی کوششیں قابل ستائش ہیں،استعداد کار بڑھانے اور حوصلہ افرائی کیلئے آیا ہو ں ،چاہتے ہیں کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ممکن بنائے،واپس اسلام آباد جاکر بلوچستان کے مسائل حل کروں گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود حالات کنٹرول میں ہیں،حکومت کا ردعمل برے کام کیخلاف فوری ہوتا ہے اور یہی بہتری کی پہچان ہے ۔امن وامان ہاتھ میں لینے والوں کو کوئی کھلی چھوٹ نہیں دیں گے، واقعے کے بعد ردعمل دیکھا جاتا ہے اور حکومت نے کبھی اس میں غفلت نہیں دکھائی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div