Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'دورے کا مقصد سعودی لیڈرشپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا'

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2019 10:51am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے دو روزہ دورہ سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کی ہیں۔جہاں انہوں نے  مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی بھی مذمت کی گئی۔

 وزیراعظم نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں جانے سے قبل ان کا مقصد سعودی لیڈرشپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا۔ہم نے مسئلہ کشمیرکو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہمیں قرضوں کے بوجھ میں دبی معیشت ورثے میں ملی تھی۔  ہر شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں۔سرمایہ کاری کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔

 بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بھی قانونی اصلاحات لارہے ہیں تاکہ ان کے سرمایہ کو تحفظ حاصل ہو۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div