Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ذیابیطس کی شروعات کی 8 علامات

شائع 08 مئ 2017 01:52pm
-Youtube -Youtube

ذیابیطس مشکل سے قابو میں آنے والی بیماری ہے۔ یہ بیماری دل کی بیماریوں، ناکارہ گردوں، معذوری جیسی مزید بیماریوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے جو زندگی کے خاتمے کے طرف لے جاتی ہے۔ یہاں آپ کو ذیابیطس کی شروعاتی علامات سے آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ آپ اس کا علاج کروا سکیں۔

٭ ناقابل برداشت پیاس اور پیشاب کی حاجت

خون میں گلوکوز کی زیادتی کی وجہ سے آپ کو اس حالت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، یہ آپ کو ڈی ہائیڈریشن کی حالت میں پہنچا سکتی ہے۔

٭ دائمی تھکاوٹ

پیشاب کی زیادتی کی وجہ سے آپ دائمی تھکاوٹ میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

٭ دھندلی نظر

زیادہ گلوکوز خون کو پتلا کردیتا ہے، جس کی تلافی کیلئے جسم قریبی ٹشوز سے مائع حاصل کرتا ہے جن میں آنکھیں بھی شامل ہوتی ہیں۔

٭ وزن میں کمی اور مسلسل بھوک

اس حالت میں وزن میں تیزی کے ساتھ کمی آتی ہے اور مسلسل شدید بھوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

٭ جِلدی مسائل

ذیابیطس کی وجہ سے برص، بڑے چھالے اور منہ کی بیماریوں سمیت کئی جلدی بیماریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے،  اس سے جلد کی کشش کھو جاتی ہے۔

٭ زخم ٹھیک نہ ہونا

بڑھی ہوئی شوگر زخم ٹھیک کرنے کی قدرتی صلاحیت پر اثر انداز ہوتا ہے اور اسے دھیما کر دیتا ہے۔

٭ انفیکشن کا شکار

ذیابیطس کی سب سے عام علامت جلد انفیکشن کا شکار ہونا ہے۔ خاص طور پر خواتین مثانے اور اندام نہانی میں انفیکشن کا شکار ہوتی ہیں۔

٭ ہاتھ اور پاؤں کا سن ہونا

بڑھی ہوئی شوگر اعصاب کو نقصان پہنچاتی ہے جس کی وجہ سے ہاتھ اور پیروں میں جلن اور سن ہونے کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

 بشکریہ wittyfeed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div