Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

خطرناک بیماریوں کی ابتدائی 8 علامات

شائع 05 جنوری 2018 09:16am

Untitled-1

بعض اوقات ہم چھوٹی چھوٹی چیزوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں،جو بعد میں  ہمارے لئے پریشانی کا باعث بن جاتی ہیں۔یہی چھوٹی چھوٹی  چیزیں  کسی خطرناک بیماری کی ابتدائی علامت بھی ہو سکتی ہیں۔

آج ہم آپ کو سنگین بیماریوں کی ایسی ہی 8 علا ما ت کا بتائیں گے جسے آپ اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں ۔

٭ کیمرے کے فلیش سے ایک آنکھ کا لال نظر آنا

اکثر رات میں لی گئی تصاویر میں  کیمرے کے فلیش کی وجہ سے آنکھیں لال رنگ کی دکھتی ہیں۔ ایسا کسی شخص کی آنکھ کی خون کی شریانوں کے پھڑ پھڑانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔لیکن اگر کبھی کسی تصویر میں صرف ایک آنکھ لال نظر آئے اور دوسری سفید ہی رہے تو اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ کوئی چیز آپ کی آنکھ کی شایانوں کو  بند کر رہی ہے۔ ایسا ہونا بھینگا پن، موتیا،آنکھوں کا انفیکشن  یا پھر آنکھ کے کینسر  جیسی خطرناک بیماری کی علامت ہوسکتی ہے۔

٭ناخن پر کالی لائن نمودار ہونا

اگر آپ کے ناخن پر کالی لائن آجائے تو آپ کو فوراً ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے،ناخن پر ایک عمودی  لائن کا آجاناا سکن کینسر جیسی خطرناک بیماری  کی علامت ہو سکتا ہے۔اس لائن کو  میلانونیکیا  کہا جاتا ہے، یہ کوئی بیماری نہیں ہے لیکن یہ آپ کے جسم میں موجود کسی خطرناک بیماری کی علامت ہوسکتی ہے۔

٭ ہینڈ رائیٹنگ  (لکھنے کے انداز)میں اچا نک تبدیلی آجانا

اگر کسی شخص کی ہینڈ رائیٹنگ میں اچانک تبدیلی آجائے تو یہ پارکنسنز  یا  رعشہ جیسی خطرناک بیماریوں کا سبب ہوسکتی ہے۔اس بیماری میں ہینڈرائیٹنگ اچانک   تبدیل ہوجاتی ہے،چھوٹی ہوجاتی ہے یا  انسان  کچھ الفاظ  نامکمل طور پر لکھنے لگتا ہے،جس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ وہ شخص اپنے ہاتھوں کی  لرزش کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

٭ ہر چیز  کو ریکارڈ کرنے کی اچانک ضرورت محسوس ہونا

اپنی روز مرہ کی زندگی میں پلانز کا ریکارڈ بنانا یقیناً یک اچھی عادت ہے،لیکن اچانک اگر کسی شخص کو یہ  ضرورت محسوس ہو کہ وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں بھولنے لگا ہے اور اسے ہر چیز کو لکھ کر اس کا ریکارڈ بناناچاہئےتو یہ ایک اچھی علامت نہیں ہے۔ یہ کسی شخص کی قلیل وقتی یادداشت کے متاثر ہونے اور الزائیمر کی ابتدائی علامت بھی ہو سکتا ہے۔

٭ روشنی کی غیر معمولی  چمک

Untitled-1

اگر رات میں آپ کسی  روشنی والی جگہ پر جائیں اور آپ کوآنکھوں میں  روشنی کی غیر معمولی چمک محسوس ہو ، توایسا ہونا  آنکھ کے ریٹیناکے متاثر ہونے کی علامت ہوسکتا ہے۔ اس چمک کی وجہ سے آپ  بار بار سر چکرانےیا سر درد کا شکار  ہوسکتے ہیں۔

٭نا قابل تسکین پیاس

اگر کسی شخص کو مسلسل ایسا لگنے لگے کہ اسے پیاس لگ رہی ہےاور وہ  پہلے کے مقابلے زیادہ پانی استعمال کرناشروع کر دےتو یہ  ایک طرح کے نشے کا سبب ہوسکتا ہے۔اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، جن کی شروعات نشے کے بعد ہونے والی طبیت کی خرابی سے ہوتی ہے اور  جسم میں زہریلی رسولیوں کی پیدائش پر ان کا اختتام ہوتا ہے۔

٭ ناف کے اردگرد درد ہونا

اپینڈکس کا ہوجانا سننے میں تو بہت عام سی بات لگتی ہے لیکن یہ  بہت ہی خطرناک اور دردناک ہوتا ہے۔اس کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ  سائنس دان ابھی تک اس بیماری کی وجہ تلاش نہیں کرسکے، ان کا کہنا یہ ہے کہ ایسا ہونے کی ہر شخص کی اپنی وجہ الگ وجہ ہوسکتی ہے۔ناف کے حصے میں تیز درد ہو نا اور اس دردکا آہستہ آہستہ  2 سے 4 گھنٹے میں پیٹ کی دائیں جانب بڑھنا اپینڈکس کی ابتدائی علامت ہوتا ہے۔

٭ پیٹ کا پھول جانا

آج کل بہت سے لوگ  پیٹ کے پھول جانے کا شکار نظر آتے ہیں ،ایسا مسلسل اسٹریس  لینے ، پانی کی کمی اور کھانا  زیادہ کھانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔کئی بار یہ بہت بے چینی ،قبض اور پیٹ میں بیکٹیریا کے بڑھنے کا سبب بنتا ہے،ایسے میں آپ کو ان چیزوں کا استعمال بند کردینا چاہیے جس کی وجہ سے آپ اس کا شکار ہورہے ہیں۔ لیکن کئی بار پیٹ کا غیر معمولی طورپر  پھول جانا بہت سی سنگین بیماریوں جیسے کہ  مرض شکم ، ڈمپنگ سنڈروم اور اووری  کے کینسر  کی علامت بھی ہوسکتا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div