Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

لاکھوں صارفین کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی لگ گئی

شائع 31 مئ 2018 04:55am

whatsapps

برطانیہ سمیت یورپی یونین میں اب 16 برس سے کم عمر افراد واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے، اس سے قبل واٹس ایپ استعمال کرنے کے لئے کم سے کم 13 برس کا ہونا لازمی تھا تاہم سخت یورپین ڈیٹا پرائیویسی قوانین متعارف کرائے جانے کے بعد اس حد کو بڑھا دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ اپنے صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی کی تصدیق کرتے ہوئے 16 سال یا اس سے زائد عمر ہونے کا اقرار کرنے کو کہے گا۔

اس سلسلے میں اب تک یہ بات معلوم نہیں ہوسکی ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین سے پرائیویسی ایگریمنٹ پر ہی اقرار کروائے گا یا اس کے لئے کسی کاغذی کارروائی کی بھی ضرورت ہوگی۔

رواں ماہ 25 مئی کو نافذ ہونے والے نئے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (جی ڈی پی آر) کے تحت اب یورپی صارفین کو اس بات کا حق حاصل ہوگیا ہے کہ کمپنیاں ان کا کونسا ڈیٹا محفوظ کریں اور کونسا ڈیلیٹ کریں۔

سنہ 2009 میں قائم ہونے والی واٹس ایپ کمپنی کے جنوری 2018 تک صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب تک پہنچ چکی تھی تاہم یورپی یونین کے اس اقدام سے واٹس ایپ کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div