Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

فیفا، ورلڈکپ2018میں اربوں روپے لٹانے جارہا ہے

شائع 12 جون 2018 12:40pm
ورلڈ کپ 2014کی فاتح ٹیم جرمنی ورلڈ کپ 2014کی فاتح ٹیم جرمنی

دنیا میں کھیلوں کا سب سے بڑا عالمی میلہ رواں ماہ کی 14تاریخ سے روس میں سجنے جارہا ہے۔ دنیا بھر کے مداح اپنی پسندیدہ ٹیموں سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں  ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں فیفا انعام کی مد میں کتنی رقم تقسیم کرنے جارہا ہے؟

ہم آپ کو بتاتے ہیں ورلڈ کپ میں شرکت کرنی والی ٹیمیں بشمول چیمپئنز کو کتنی رقم ملے گی اور یہ کہ اس فٹبال ٹورنامنٹ  سے فیفا کتنی رقم کمائے گا۔

فیفا نے ورلڈ کپ 1998فرانس میں 10کروڑ 30لاکھ ڈالرز خرچ کیے تھے جس میں چیمپئنز کو دی جانے والی رقم شامل ہے۔ 20برس بعد یہ رقم 79کروڑ10لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

روس میں ہونے والے ایونٹ کیلئے فیفا ،2014میں برازیل میں خرچ کیے جانے والے57کروڑ 60لاکھ ڈالرز سے 40فیصد زیادہ خرچ کرے گا۔

اس ورلڈ کپ میں فیفا کوالیفائی کرنے والی تمام 32 ٹیموں میں 40کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کرے گا۔ یہ رقم 2014ورلڈ کپ کے35کروڑ 80لاکھ ڈالرز سے 12فیصد زیادہ ہے۔

باقی 39کروڑ 10لاکھ ڈالرز اوپر کے اخراجات میں صرف کیے جائیں گے جس میں ٹیم کی تیاری اور کلب بینیفِٹ پروگرامز وغیرہ شامل ہیں۔

چالیس کروڑ ڈالرز کی تقسیم

ہر ٹیم کو گروپ مرحلے میں شرکت کرنے پر 80لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ہر ٹیم کیلئے اضافی 15لاکھ ڈالرز  ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے ہیں۔ یہ رقم 40کروڑ ڈالرز کی رقم میں شامل نہیں ہے۔

اگر کوئی ٹیم راؤنڈ آف 16میں پہنچتی ہے تو اُسے مزید 40لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے۔ تو ایسی صورت میں پہلے مرحلے میں کسی بھی ٹیم کو ملنے والی رقم ایک کروڑ20لاکھ ڈالرزہوجائے گی۔

وہ ٹیمیں جو کوارٹر فائنلز میں باہر ہوجائے گی اُسے 40لاکھ ڈالرز مزید دیئے جائیں گے۔ جس سے اس ٹیم کو انعام کی مد میں ملنے والی رقم ایک کروڑ60لاکھ ڈالرز ہوجائے گی۔

سیمی فائنلز میں شکست یافتہ ٹیموں کا تیسری پوزیشن کیلئے مقابلہ ہوگا اور ان میں  چار کروڑ60لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ تیسری پوزیشن والی ٹیم  کو دو کروڑ 40لاکھ ڈالرز اور چوتھی پوزیشن والی کو دو کروڑ 20لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے۔

ورلڈ کپ چیمپئنز کو تین کروڑ 80لاکھ جبکہ رنرز -اپ  کو دو کروڑ 80لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ادا کی جائے گی۔

بقیہ 39کروڑ 10لاکھ ڈالرز کی تقسیم

الف) ٹیم  تیاری کی رقم: ورلڈ کپ  میں شرکت کرنے والی تمام 32ٹیموں کو اس مدمیں 15لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے۔ لہٰذا اس اعتبار سے کُل رقم چار کروڑ80لاکھ  ڈالرز بنتی ہے۔

ب)کلب بینیفٹ پروگرام: 20کروڑ 90لاکھ ڈالرز کی رقم کلبز کو ان کے پلیئرز ورلڈ کپ  میں ریلیز کرنے کیلئے ادا کی جائے گی۔

ج)کلب پروٹیکشن پروگرام: 13کروڑ 40لاکھ  ڈالرز کی رقم کلبز کو ٹورنامنٹ کے دوران پلیئر کے زخمی ہونے کی صورت میں ہونے والے نقصان  کی تلافی میں دی جائے گی۔

دیگر لیگز سے موازنہ

اگرچہ ورلڈ کرہ عرض پر سب سے بڑا فٹبال ٹورنامنٹ ہے  جو اب انعامی رقم کی تقسیم میں انگلش پریمیئر لیگ اور یورپین چیمپئنز لیگ  کے قریب ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ  نے 18-2017کے سیزن میں لیگ میں شامل 20 ٹیموں کو  2.9ارب ڈالرز کی خطیر رقم سے نوازا۔ جبکہ یورپین  چیمپئنز لیگ نے حالیہ ایڈیشن میں 1.6ارب ڈالرز کی انعامی رقم ادا کری۔

فیفا کیسے پیسے بناتا ہے

فیفا کی آمدنی کا بڑاحصہ  براڈکاسٹ حقوق سے آتاہے۔ فیفا فنانشل رپورٹ 2014کے مطابق ورلڈ کپ 2014میں کل کمائی جانے والی 4.8ارب ڈالرز کی رقم میں صرف ٹی وی رائٹس نے 2.43ارب ڈالرز بٹورے تھے۔

آمدنی کا دوسرا بڑازریعہ مارکیٹنگ حقوق ہیں، جنہوں نے 2014 میں 1.53ارب ڈالرز  اکٹھے کر کے دیئے تھے۔ برازیل میں ٹورنامنٹ کے دوران ٹکٹس کی فروخت  سے 53کروڑ ڈالرز کمائے گئے تھے ، جس کی وجہ سے یہ آمدنی کا تیسرا بڑا زریعہ  بن گیا۔

فیفا نے ہاسپی ٹیلیٹی رائٹس( میزبانی کے حقوق) 18کروڑ ڈالرز اور لائسینسنگ رائٹس سےبھی  11کروڑ  ڈالرز کمائے تھے۔

Business Standard بشکریہ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div