Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

جرمن ہاتھی کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی

شائع 28 جون 2018 01:33pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

جرمن ہاتھی کی ورلڈ چیمپئن جرمنی کی ورلڈ کپ کےپہلے راؤنڈ سےباہرہونےکی پیشگوئی 100فیصد درست ثابت ہوئی۔

 میگا ایونٹ کےآغازمیں اسٹٹ گارٹ میں زیلا نامی ہاتھی نے جرمنی کی پہلےراؤنڈ سےباہرہونےکی پیشگوئی کی تھی۔

ہاتھی نےجرمنی اورکوریا کےدرمیان میچ کےنتیجےکی بھی 100فیصد درست پیشگوئی کی۔

ورلڈ کپ کےپہلےمرحلےسےباہرہونےکےبعد جرمنی اپنی ٹیم بیس سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئی۔

تمام کھلاڑی شکست پرمایوس تھے اوران کےچہرےلٹکےہوئےتھے۔

 جرمن کوچ جواکم لوکا کہنا ہےکہ ان کی ٹیم حالیہ ورلڈ کپ میں بہت برا کھیلی اوردوسرےراؤنڈ تک رسائی کی بالکل بھی حقدارنہیں تھی۔

جرمنی کی شکست کےباعث ورلڈ کپ کےناک آؤٹ مرحلےمیں جگہ بنانےوالی میکسیکوکی ٹیم کےسینکڑوں مداح میکسیکوسٹی میں جنوبی کوریا کےسفارت خانےپہنچ گئے اورکورین سفیر سےاظہارتشکرکیا۔

ورلڈ کپ میں انگلینڈ اوربیلجیئم کےمیچ سےقبل دونوں ٹیموں کےہزاروں مداح ڈانسک پہنچ گئے۔ مداحوں نےرات گئے سڑکوں پرخوب ہلہ گلہ کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div