Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

روس کی کامیابی پر روسی مداح خوشی سے سرشار

شائع 02 جولائ 2018 05:25pm

رئسس

ناک آؤٹ مرحلےمیں میزبان روس کی اسپین کےخلاف غیرمتوقع کامیابی پرپورےملک میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔

اسٹیڈیم، میٹرواسٹیشنز، سڑکوں، چوراہوں ہرجگہ روسی مداح جھومتے گاتےجشن مناتے نظرآئے۔

روس نے52سال بعد ورلڈ کپ کےکواٹرفائنل تک رسائی حاصل کی۔


ورلڈ کپ کےپری کوارٹرفائنل میں  یوراگوئےکےہاتھوں شکست کےبعد یورپین چیمپئن پرتگال کی ٹیم روس سے گھرلوٹ گئی۔

وطن واپسی پرتمام کھلاڑی افسردہ تھے۔ اسٹارفٹبالرکرسٹیانورونالڈو اپنی پرفارمنس سے ٹیم کوورلڈ کپ میں زیادہ آگے نہ لےجاسکے۔


ریڈ بل کےڈچ ڈرائیورمیکس وراسٹیپن نےآسٹرین گراں پری جیت کرسیزن کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن کو گاڑی میں خرابی کےباعث ریس سےدستبردار ہونا پڑا۔فراری کے سباسچین ویٹل نے ڈرائیورزچیمپئن شپ میں دوبارہ برتری حاصل کرلی۔


موٹو جی پی ورلڈ چیمپئن مارک مارکوئیزنےڈچ موٹوجی پی جیت کرچیمپئن شپ میں41پوائنٹس کی واضح سبقت حاصل کرلی۔

 اسپینش رائیڈرنےمقررہ فاصلہ41 منٹ 13.86 تین سیکنڈزمیں طےکیا۔

  مارکوئیزچیمپئن شپ میں 140 پوائنٹس کےساتھ سرفہرست ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div